Home / اہم خبریں / پاکستان کی تاریخ کے بدترین زلزلے کو آج 13 برس گزر گئے آج بھی کئی متاثرین اپنی بحالی کے منتظر ہیں

پاکستان کی تاریخ کے بدترین زلزلے کو آج 13 برس گزر گئے آج بھی کئی متاثرین اپنی بحالی کے منتظر ہیں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان کے شمالی علاقوں میں 8 اکتوبر2005 کو آنے والا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین اور دنیا کا چوتھا بڑا زلزلہ تھا جس میں ہزاروں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، کئی خاندان تباہ ہوگئے اور ابتک کئی متاثرین اپنی بحالی کے منتظر ہیں۔ آج سے 13برس قبل 8 اکتوبر 2005 کی صبح اچانک آزاد کشمیر اور اس وقت کے صوبہ سرحد کے بالائی علاقوں میں ایسا زلزلہ آیا کے گویا قیامت ٹوٹ پڑی۔ زلزلے سے 70 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے جبکہ لاکھوں افراد زخمی اور سینکڑوں بے گھر ہوئے، صرف 37 سیکنڈ میں آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کی 15تحصیلیں صفحہ ہستی سے مٹ گیئں۔ ایک جھٹکے میں لاکھوں مکانات زمین بوس ہوگئے، سب سے زیادہ تباہی مظفرآباد میں آئی جہاں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گیئں۔ زلزلے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے F-10 مرکز میں واقع مارگلہ ٹاور بھی منہدم ہو گیا تھا جس سے خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 73 افراد جاں بحق ہوئے.مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم نے ایسا جذبہ دیکھایا کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، مرد، خواتین بچے اور بوڑھے سر ہتھیلی پر رکھ کر امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کیلئے اس سرکتی ہوئی زمین پر دیوانہ وار قافلہ در قافلہ پہنچے۔ بین الاقوامی ممالک نے بھی اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے