راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ۔ اس دوران انہوں نے نیلامی کے عمل اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود خریداروں سے گفتگو کی، ریٹ اور مسائل بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں اور نہ ہی کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے دی جائے گی۔ منڈیوں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی متعین کردہ نرخوں پر خرید و فروخت کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کاروائی کا مکمل اختیارحاصل ہے۔ مزید یہ کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔
![]()