Home / اسلام آباد / ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر محمد جلال سکندرسلطان راجا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر محمد جلال سکندرسلطان راجا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر محمد جلال سکندرسلطان راجا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر محمد جلال سکندر سلطان کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جہاں چیف جسٹس گلزار احمد نے جلال سکندر سلطان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، وکلا، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اکیس جنوری کو حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا تھا، سکندر سلطان راجہ سابق بیورو کریٹ ہیں اور مختلف حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، سیکریٹری پیٹرولیم اور ریلویز کے اہم ترین عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے