راجن پور (رپورٹ: انعام باری) یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو بھر پور جذبے سے منایا جائے گا۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم بند کرے۔ کشمیر کے ساتھ ہمارا کلمہ کا رشتہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع بھر میں محکمہ سوشل ویلفیئر، دانش اسکول فاضل پور، ڈسٹرکٹ پبلک اسکول راجن پور اور دیگر محکموں کے سربراہان نے اسٹاف اور شہریوں سمیت نکالی گئی ریلیوں کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میں اور مودی مخالف ریلیوں اور سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے۔ ریلیوں اور سیمینارز کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔
![]()