Home / اہم خبریں / ضلع راجن پور کو خوبصورت بنانے اور صاف سبز پاکستان کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی

ضلع راجن پور کو خوبصورت بنانے اور صاف سبز پاکستان کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ضلع راجن پور کو خوبصورت بنانے اور صاف سبز پاکستان کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ جن کو جو ذمہ داری دی جائے وہ اپنی ایمان داری اور محنت کے ساتھ سر انجام دے۔ کام نظر آنا چاہئے۔ جو کام پہلے ہو چکے ہیں اسے مزید بہتر کیا جائے۔ شہر میں مایوسی والی فضا کو ختم کر دیں گے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ بھی شہر کی خوبصورتی کے لئے تعاون کریں۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کلین اینڈ گرین پنجاب، شہر کی خوبصورتی اور کامرس کالج روجھان کی نئی عمارت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پراے سی راجن پور میاں مراد حسین، اے سی روجھان عثمان غنی کے علاوہ ایکسین بلڈنگ، ہائی وے، انہار، ڈویلپمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ قطب کینال کو صاف ستھرا بنایا جائے۔ اس میں گندگی نہ ڈالی جائے۔ گھروں کے کوڑا کرکٹ کے لئے گلیوں میں ڈرم رکھے جائیں۔ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو مزید کامیاب کرنے کے لئے شہر کی سڑکوں کے ارد گرد گرین پٹی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو فلٹریشن پلانٹس بند ہیں انہیں فوری طور پر چالو کیا جائے۔ شہر کی تمام سٹریٹس لائیٹس کو بحال کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے