Home / اہم خبریں / سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اخراجات بڑھ گئے مگر صفائی کا نظام وہی پرانا چل رہا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اخراجات بڑھ گئے مگر صفائی کا نظام وہی پرانا چل رہا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ایکٹ 2014 کے تحت قائم کیا گیا تھا لیکن افسوس ایکٹ میں درج خدمات اور سہولیات عوام کے لیے نہیں ہیں کراچی شہر کو جان بوجھ کر گندگی کا ڈھیر بنایا گیا اربوں روپے کی مشینری کی درستگی مرمت کے فنڈز غائب ہوگئے شہر کے تمام چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز دیے گئے اور ہر ضلع کو اپنی حدود سے کچرے کے خاتمے کے لیے پانچ کروڑ روپے دئیے گئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے مختلف پلیٹ فارمز پر تحفظات ہیں ادارے کی کارکردگی جانچنے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے مذکورہ ادارہ صوبائی سطح پر تشکیل دیا گیا تھا جس کی ذمے داریوں میں نہ صرف صوبے بھر سے کچرا اٹھانا اور اسے ٹھکانے لگانا شامل تھا بلکہ اس کچرے سے منسلک کاروبار کے مواقع پیدا کرنا تھا لیکن اس ضمن میں کوئی خاطر خواہ عملدرآمد نہ ہونے کا سبب ادارے میں اندھا دھند کرپشن ہے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اخراجات بڑھ گئے مگر صفائی کا نظام وہی پرانا چل رہا ہے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے مزید کہا کہ کچرہ اٹھانے والی پرائیویٹ کمپنیاں کچرے کے وزن میں اضافے کے لیے مٹی ملبہ، تعمیراتی میٹریل اٹھاکر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے میں مصروف ہیں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے سرسبز باغ دکھاکر من چاہی کرپشن کی ہے شہریوں کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کا اختیار بنیادی اداروں سے لے کر سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھ کر کراچی کے لوگوں پر ظلم کیا ہے کراچی شہر گزشتہ 12 سالوں سے تباہی کے دہانے پر ہے اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک تقسیم ممکن بنانا وقت کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کے پیش نظر ضلع وسطی سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے ضلع وسطی کے عوامی مسائل کا حل صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے