Home / اسلام آباد / سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو کل طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو کل طلب کرلیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو کل طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ‏سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوۓ کہا کہ سپریم کورٹ کا ریلوے سے متعلق آڈٹ رپورٹ پر اظہار برہمی، ‏آپ کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ہونے کے بجائے مینول ہے، ‏ریلوے کو اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے، رپورٹ نے واضح کر دیا، چیف جسٹس گلزارا حمد نے کہا کہ ‏ریلوے کا نظام چل ہی نہیں رہا، ‏دنیا بلٹ ٹرین چلا کر مزید آگے جا رہی ہے، ‏ریلوے کا پورا محکمہ سیاست میں پڑا ہوا ہے، ‏محکمہ ریلوے سے مسافر اور نہ ہی مال گاڑیاں چل رہی ہیں، ‏ریلوے پر سفر کرنے والا ہر فرد خطرے میں سفر کر رہا ہے، ‏ریلوے میں کوئی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی ہے، ‏آج بھی ہم پاکستان میں 18ویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں، چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ ریلوے میں جو آگ لگی تھی اس معاملے کا کیا ہوا؟ وکیل ریلوے نے جواباً کہا کہ معاملے کی انکوائری ہوئی ہے 2 افراد کے خلاف کارروائی ہوئی، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد کا اظہار برہمی ‏چولہے میں پھینکیں اپنی کارروائی، ریلوے کے سی او عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ سابق سی او کو نوٹس گیا ہے موجودہ کو نہیں، وکیل ریلوے کا جواب۔ ‏اہم کیس تھا موجودہ سی او کو پیش ہونا چاہیے تھا،چیف جسٹس گلزار احمد۔ ‏سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے