Home / اہم خبریں / حکومت سندھ نے سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپورخاص کے سنیئر ڈاکٹروں کا تبادلہ کردیا

حکومت سندھ نے سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپورخاص کے سنیئر ڈاکٹروں کا تبادلہ کردیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حکومت سندھ نے سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپورخاص کے سنیئر ڈاکٹروں کا تبادلہ کردیا۔ ڈاکٹر عبدالوحید خاصخیلی، ڈاکٹر گریش، ڈاکٹر سجن راہموں، ڈاکٹر رفعیہ، ڈاکٹر طاہرہ ذوالفقار اور ڈاکٹر حمزہ علی پہنور کا تبادلہ کردیا گیا۔ اسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حمز علی پھنور کو ایڈیشنل سول سرجن سول ہسپتال میرپورخاص تعینات کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپورخاص سے ڈاکٹر طاہرہ ذوالفقار کا تبادلہ کرکے میڈیکل سپریٹنڈنٹ گائنی وارڈ سول ہسپتال میرپورخاص تعینات کردیا گیا۔ اے ایم سول ہسپتال ڈاکٹر گریش کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل سول سرجن سول ہسپتال و پیڈیا ٹریشن ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی کا سول اسپتال سے تبادلہ کرکے اڈیشنل ڈی ایچ او (پریوینٹو) تعینات کردیا گیا۔ فیلڈ سپروائیزر ڈی ایچ او آفس میرپورخاص ڈاکٹر رفعیہ کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول ہسپتال میرپورخاص تعینات کردیا گیا۔ سول ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سجن راہموں کا تبادلہ کرکے فیلڈ سپروائزر ڈی ایچ او آفس میرپورخاص تعینات کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے