راجن پور (رپورٹ: انعام باری) وفاق المدارس العربیہ پاکستان اکابرین علماء دیوبند کا ایک عظیم ادارہ ہے جس کی بنیاد جامعہ خیر المدارس ملتان میں 1957 کو رکھی گئی مولانا خیر محمد جالندھری، مولانا احتشام الحق تھانوی اور علامہ شمس الحق افغانی ؒ نے خیر المدارس کی مجلس شوری میں اس کی قرار داد پیش کی جس میں وفاق المدارس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے علماء کی ایک کمیٹی مولانا احتشام الحق تھانوی ؒ کی سربراہی میں قائم کی گئی ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالر و ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان صدر مجلس صیانۃ المسلمین مولانا سید اکبر شاہ بخاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت آج تک 60 سال کے عرصہ میں لاکھوں طلباء و طالبات نے امتحانات دے کر دینی علوم و فنون سے دنیا بھر میں کام کی وفاق المدارس العربیہ کا قیام اکابرین علماء دیو بند کی بہترین کاوش ہے جس سے مدارس دینیہ کا تحفظ یقینی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وفا ق المدارس کو روز اول سے اکابرین نے اپنی خدمات سے بام عروج تک پہنچایا جہاں دیگر اکابرین نے خدمات دیں وہیں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ؒ اور مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کی بھی گراں قدر خدمات ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت درجہ کتب کے سالانہ امتحانات 26 رجب المرجب تا2 شعبان المعظم1441ھ مطابق21 تا 26 مارچ 2020ء بروز ہفتہ تا جمعرات ہوں گے جبکہ درجہ حفظ کے امتحانات 15 تا 24 رجب المرجب1441ھ مطابق 10 تا 19 مارچ 2020ء بروز منگل تا جمعرات ہوں گے۔
![]()