Home / اہم خبریں / درخت لگانا سنت نبوی ہے۔ بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک اور شہروں کو سرسبز وشاداب اور صاف ستھرا بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان بلوانی

درخت لگانا سنت نبوی ہے۔ بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک اور شہروں کو سرسبز وشاداب اور صاف ستھرا بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان بلوانی

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان بلوانی نے کہا ہے کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے۔ بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک اور شہروں کو سرسبز وشاداب اور صاف ستھرا بنائیں۔ یہ باتیں انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام، محکمہ سوشل ویلفیر، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی میونسپل کمیٹی جام پور، محکمہ جنگلات اور آواز حقوق جام پور کے اشتراک سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بننے والے مولانا عبید اللہ سندھی پارک میں شجر کاری کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر پرنسپل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ رانا سعید احمد خان ان کا سٹاف، طلباء، مینیجر ماڈل بازار طاہر خان گوندل، محکمہ سوشل ویلفیر، جنگلات، بلدیہ جام پور کے نمائندگان کے علاوہ سوشل ورکرز آفتاب نواز مستوئی، راشد ملک اور عبدالروف بالم کے علاوہ خواتین انسٹرکٹرز اور سوشل ورکرز بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے سایہ دار اور پھل دار پودے لگائے اور ملکی ترقی و استحکام کیلیے دعا مانگی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جام پور نے بتایا کہ اس پارک کو میونسپل کمیٹی جام پور اور شہریوں کے اشتراک سے مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے