ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جے یو آئی (ف) ڈی آئی خان کے زیر اہتمام تجارت گنج سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جسکی قیادت جے یو آئی کے نائب امراء قاری کفایت اللہ، احمد خان اور ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ نے کی، شرکاء جلوس نے مہنگائی اور ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے اور تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف زبردست نعرے با زی کر رہے تھے، جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں موجودہ سلیکیٹڈ حکومت اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ناکام ترین حکومت ہے روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردنی، بجلی، تیل و گیس سو فیصد سے زائد مہنگی کر دی گئی ہیں غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ بھی آٹا مہنگا کرکے چھین لیا گیا ہے قرضوں پر قرضے لئے جا رہے ہیں لیکن معیشیت بحال نہیں ہو رہی ہے ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے اور عوام بھی مہنگائی کی وجہ سے ذہنی معذور ہوتے جا رہے ہیں مقرر ین میں جے یو آئی کے رہنماء چوہدری محمد اشفاق، قاری کفایت اللہ، شیخ سہیل احمد، ایاز چھینہ جے ٹی آئی کے محمد سعید شامل تھے انہوں نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے ملک میں افراتفر ی ہے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے توبہ تائب ہوجائیں ور نہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کی گرفت میں آجائینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکیٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اس پر برا وقت آچکا ہے اور وہ عوامی غیض و غضب کا شکار ہو نے والی ہیں۔
![]()