Home / اہم خبریں / سیالکوٹ میں سیلز مین نے دکان کے مالک پر فائر کیا، پولیس نے سیلز مین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

سیالکوٹ میں سیلز مین نے دکان کے مالک پر فائر کیا، پولیس نے سیلز مین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) سیالکوٹ کے علاقے تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے سیلزمین مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ کمانوالہ روڈ پر نواحی قصبہ بوتھ کا رہائشی عادل دکان پر سیلزمین تھا کچھ عرصہ قبل دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی اور دکان کا مالک عادل پر شک کرتا تھا اسی معاملے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد عادل نے پستول نکال کر فائر کر دیا۔ فائر کی آواز سن کر قریب ہی سی این جی پر بیٹھے پولیس اہلکار موقع پرآگئے جنہوں نے عادل کو روکنے کی کوشش کی جس کے بعد دونوں میں تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ لڑائی جھگڑے کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کے دوران پولیس والوں کی فائرنگ سے عادل مارا گیا۔ پولیس تھانہ کوٹلی سید امیر نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے