Home / اہم خبریں / وفاقی کابینہ کے پانچ وزراء اور ایک وزیرمملکت کو محکموں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے

وفاقی کابینہ کے پانچ وزراء اور ایک وزیرمملکت کو محکموں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی کابینہ کے پانچ وزراء اور ایک وزیرمملکت کو محکموں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد میاں سومرو وزیر نجکاری اور فیصل واوڈا وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ہوں گے۔ جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان کو وزارت تحفظ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم سواتی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہوںگے۔ جبکہ علی امین گنڈاپور کو امور کشمیر و گللگت بلتستان کی وزارت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر مملکت زرتاج گل کو وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں پانچ وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت نے حلف اٹھایا۔ آج چھ نئے وزراء اور وزرائے مملکت کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کی کُل تعداد اٹھائیس ہوگئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے