Home / اہم خبریں / ایڈیشنل سیشن جج ماتلی کی عدالت نے لائن سپریڈنٹ ربنواز اور تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا

ایڈیشنل سیشن جج ماتلی کی عدالت نے لائن سپریڈنٹ ربنواز اور تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا

ماتلی( رپورٹ: ندیم کشمیری) حیسکو ماتلی کی جانب سے میٹر صارفین کو بلا جواز تنگ کرنے پر عدالت نے 4 حیسکو ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کردیا- تفصیلات کے مطابق ماتلی کے نوجوان ایڈوکیٹ زاہد چڈھڑ، ایڈوکیٹ فیاض آرائیں، ایڈوکیٹ سلیم یوسف، ایڈوکیٹ امجد علی، ایڈوکیٹ خادم تالپور سمیت دیگر وکلاء نے سیشن کورٹ ماتلی میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ماتلی حیسکو افسر لائن سپریڈنٹ رب نواز نظامانی اور دیگر تین اہلکار بلا جواز شہریوں کے جائز کنیکشن کاٹ کر انہیں ہراساں کرکے بھتہ خوری کیلئے تنگ کر رہے ہیں مداخلت کرنے پر میٹر صارفین کو گالم گلوچ اور جھگڑا کرتے ہیں مذکورہ افسر اور عملے نے شہریوں کی زندگی اذیت بنا دی ہے درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ماتلی نے متزکرہ حیسکو اہلکاروں کے خلاف ماتلی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے