Home / اہم خبریں / تجارتی توازن بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو 20 اشیاء پر زیرو ٹیرف کی سہولت دی گئی ہے۔ قونصل جنرل انڈونیشیا

تجارتی توازن بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو 20 اشیاء پر زیرو ٹیرف کی سہولت دی گئی ہے۔ قونصل جنرل انڈونیشیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل توتوک پریانامتو نے کہا ہے کہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی مصنوعات کو تجارتی معاہدے کے تحت 20 اشیا پر زیرو ٹیرف کی سہولت دی گئی ہے، انڈونیشیئن سرمایہ کار اور بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں موجود مواقع سے متعارف کروانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے دورے کے موقعے پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے سفارتی امور مسعود نقی، سنیئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت، نائب صدر سید واجد حسین نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ انڈونیشیا کے قونصل جنرل توتک پریانامتو نے کہا کہ باہمی تجارت کا مقصد مشترکہ ترقی ہے او یہی وجہ ہے کہ انڈونیشیا نے پاکستان کے ساتھ تجارتی توازن کو بہتر بنانے کے لیے پوٹینشل ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت 20اشیا پر زیر ٹیرف کی سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں اس موقعے پر کاٹی کے صدر کو وفد کے ہمراہ اکتوبر میں انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی تجارتی نمایش میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ قبل ازیں صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کورنگی صنعتی علاقے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے دیرینہ اور قلبی برادرانہ تعلق ہمارے لیے قومی اثاثے کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوراک، چمڑے، پھل اور پام آئل کی روایتی تجارتی شعبوں سے بڑھ کر ہمیں نئے مشترکہ مواقع پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شیخ عمر ریحان نے قونصل جنرل کی جانب سے دورہئ انڈونیشیا کی دعوت کا خیرمقدم کیا۔ زبیر چھایا کا کہنا تھا کہ برادر اسلامی ممالک میں ثقافتی اور قلبی تعلق پایا جاتا ہے تاہم تجارتی حجم میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے سفارتی امور مسعود نقی نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس راوبط کو بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے، انڈونیشیا اور پاکستان دونوں مل کر کئی صنعتی شعبوں میں مشترکہ طور پر ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلال سرٹیفکیشن، پراسیسنگ، جوائنٹ وینچر اور پاکستان کے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ بندی کے ساتھ ان شعبوں میں تعاون بڑھا جائے۔ انڈونیشیا کے قونصل برائے اقتصادی امور ابن الصلحان، سابق صدور کاٹی احتشام الدین، طارق ملک، جنید نقی اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے