Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ و دیگر پر حملہ کرنے پر عدالت کی حکم سے کنری تھانے میں صوبائی وزیر نواب تیمور ٹالپر، ایس ایس پی عمرکوٹ، ٹاؤن چیئرمین و دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ و دیگر پر حملہ کرنے پر عدالت کی حکم سے کنری تھانے میں صوبائی وزیر نواب تیمور ٹالپر، ایس ایس پی عمرکوٹ، ٹاؤن چیئرمین و دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) صوبائی وزیر نواب تیمور ٹالپر ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ، ٹاؤن چیئرمین شکیل باجوہ دیگر پر ایف آئی آر درج، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھی جہان شیر جونیجو و دیگر پر حملے کا عدالت کی حکم پر کنری تھانے پر ایف آئی آر درج۔ ایف آئی آر میں صوبائی وزیر نواب تیمور ٹالپر، ایس ایس پی عمر کوٹ اعجاز شیخ، ٹاؤن چیئرمین شکیل باجوہ سمیت دیگر ملزمان نامزد۔ کچھ ہفتے قبل تیز گام سانحے کے شہداء کی نماز جنازہ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ و دیگر شریک ہوکر جارہے تھے۔ صوبائی وزیر نواب تیمور ٹالپر کے کہنے پر ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ کی موجودگی میں حلیم عادل و دیگر پر حملہ کرایا گیا تھا۔ ایف آئی آر کا متن۔ حملے میں پی ٹی آئی رہنما جہان شیر جونیجو کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی تھی۔ ایف آئی آر۔ واقعیے کے فوری بعد حلیم عادل شیخ و دیگر کنری تھانے اپنی ایف آئی آر اندراج کرانے پہنچے تھے۔ پولیس نے حلیم عادل شیخ جہان شیر جونیجو و دیگر پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حلیم عادل شیخ کے پرائیوٹ سیکریٹری لال محمد نے سیشن کورٹ عمرکوٹ میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ سیشن کورٹ عمر کوٹ نے صوبائی وزیر نواب تیمور ٹالپر، ایس ایس پی عمر کوٹ، ٹاؤن چیئرمین شکیل باجوہ و دیگر پر ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ تین دن تک عدالت کے حکم پر ایس ایچ او کنری کیس درج نہیں کر رہا تھا۔ گزشتہ روز سیشن کورٹ عمر کوٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس پر پولیس کے اعلی افسران نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کنری کو معطل کیا ایس ایس پی مٹھی عمر عبداللہ نے خود کنری پہنچ کر ایف آئی آر نمبر 1 سال 2020 کے تحت درج کیا۔ ایف آئی آر میں حلیم عادل شیخ پر حملہ گاڑی کی توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے