کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 جنوری کو نکالی جانے والی ریلی کاروان دفاع و یکجہتی ریلی کی تیاریاں جاری ریلی حیدرآباد سے کھوکھرا پار زیرو پوائنٹ انڈیا بارڈر تک نکالی جائیگی۔ پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر کی ہدایات پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو و دیگر کا مختلف علاقوں کا دورہ کیا پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کھوکھرا پار مندر پہنچیں جہاں پر ہندو برادری کی سینکڑوں خواتین نے پاکستانی و کشمیری پرچم اٹھا کر استقبال کیا ہندو خواتین کی جانب سے کشمیری و بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی بھی کی گئی۔ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے انڈیا کا بارڈر کھوکھرا پار بھی گونج اٹھا۔ رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے خواتین کو 5 جنوری کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ خواتین نے ریلی میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کا کہنا تھا یہ ریلی سیاسی نہیں ہے ملک کے دفاع کے خاطر ہم سب ایک ہیں۔ سیاست سے بالاتر ہوکر یکجہتی کی ضرورت ہے۔ 5 جنوری کی ریلی کھوکھرا پار انڈیا کے بارڈر پر پہنچے گی۔ حیدرآباد سے لیکر کھوکھرا پار تک تمام اقلیتی برادری سے ملاقاتیں کی ہیں جنہوں نے ریلی میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان کی اقلیتی برادری محبت وطن پاکستانی ہیں ریلی میں بڑی تعداد میں ہماری اقلیتی برادی کی خواتین شامل ہونگی مودی کو پیغام دیں گے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے۔ ہم یہاں سارے مذاہب کے لوگ آپس میں ملکر خوشیوں کے تہوار مناتے ہیں۔ مودی اس دور کا ہٹلر ثابت ہوا ہوچکا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کرنے پر بھارت کا مکروح چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ شہریت بل کو پیش کر کے بھارتی حکومت مسلمانوں سمیت تمام اقلیتی برادری پر ظلم کر رہی ہے جس کی سخت مزمت کرتے ہیں۔عالمی انسانی حقوق کےاداروں کو بھارت کے اس ظالمہ اقدام پر نوٹس لینا چاہیے۔
![]()