Home / اہم خبریں / کراچی میں سائبرین ہوائيں چلنے کے باعث آج درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات

کراچی میں سائبرین ہوائيں چلنے کے باعث آج درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی والے بھی ان دنوں سرد موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ کراچی ميں سائبرين ہوائيں چلنے سے درجہ حرارت گرگيا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات ميں سردی زيادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 24 دسمبر 2019 سال کا سب سے ٹھنڈا دن رہا ہے۔ کراچی میں سائبرین ہوائيں چلنے کے باعث آج درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ 26 ،27 اور 28 دسمبر کو درجہ حرارت مزید گر جانے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں منگل کو بارہ بجے دن کے وقت شہر کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے