Home / اہم خبریں / ماں اور بچوں کی بہتر نشوونما کیلئے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔ ایڈیشنل کمشنر "ون” میرپورخاص سید عطااللہ شاہ بخاری

ماں اور بچوں کی بہتر نشوونما کیلئے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔ ایڈیشنل کمشنر "ون” میرپورخاص سید عطااللہ شاہ بخاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل کمشنر "ون” میرپورخاص سید عطااللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ ماں اور بچوں کی بہتر نشوونما کیلئے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص کی یونین کونسل کاک کے گاؤں حاجی لعل بخش لغاری میں محکمہ بہبود آبادی میرپورخاص کی جانب سے لگائے گئے فیملی صحت میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے خاندانی منصوبہ بندی کے کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور عوام کو مشورہ دیا ہے وہ کیمپوں سے استعفادہ حاصل کریں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سعید پٹھان اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اعجاز سیال نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات لوگوں کو دہلیز پر پہنچانے کیلئے دیہی سطح پر کیمپ لگائے جارہے ہیں اس ضمن میں تولیدی صحت مرکز ڈگری، تولیدی صحت مرکز کوٹ غلام محمد، تولیدی صحت مرکز میرپورخاص، فیملی ویلفیئر سینٹر کوٹ غلام محمد اور فیملی ویلفیئر سینٹر پاک کالونی میرپورخاص میں نس بندی آپریشن کیمپ اورفیملی صحت کیمپ لگائے گئے میلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انوارالدین کھتری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر حاکم جلبانی، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے