کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری گرفتار ہونے کا کا ڈرامہ بنا کر ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام میں مقبول ہونا چاہتے ہیں تو سندھ کی عوام میں جائیں جہاں عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ سندھ میں ایڈز اور پولیو بڑھ رہا ہے تعلیم تباہ ہوچکی ہے جہاں عوام کو پینے کے نام پر دیا جانا والا پانی زہر ملا دیا جاتا ہے، کتوں کی ویکسین تک میسر نہیں ہے ہسپتالوں میں ایمولنسز نہیں دی جاتی عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے سندھ میں آٹے کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔ سندھ میں عوام بنیادی سہولیات کے لئے پریشان ہیں بلاول کو کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں بدامنی بڑھ پہنچ چکی ہے، آئی جی سندھ نوٹس لیں، سائٹ سپر ہائے وے تھانے کی حدود میں نوجوان بچی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا بیس سے زائد دکانیں ایک دن میں لوٹ لی گئی ہیں میرے حلقے میں عوام کی جان و مال بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دہشتگرد ملک بن چکا ہے، مسلمانوں سمیت سکھ، عیسائیوں پر مظالم کئے جارہے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو آزادی سے جینے کا مکمل آئینی حق حاصل ہے بھارت سے زیادہ پاکستان میں اقلیتی برادری کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔ بھارت میں شہریت بل کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال کی وجہ سے بھارت میں حالات کشیدہ ہوچکے ہیں۔
![]()