Home / اہم خبریں / اصغر علی شاہ اسٹیڈیم دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے جو بلاشبہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کا بڑا کارنامہ ہے۔ ترنجیت سنگھ

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے جو بلاشبہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کا بڑا کارنامہ ہے۔ ترنجیت سنگھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسلام آباد سے آج ہوئے سیاحت اور کیھلوں کے پروموٹرز ترنجیت سنگھ نے کہا ہوئے کہ کراچی میں قائم اصغر علی شاہ اسٹیڈیم دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے جو بلاشبہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کا بڑا کارنامہ ہے۔ میں ڈاکٹر شاہ کے کارنامے سنا کرتا تھا جنہوں نے اسپورٹس اور آرتھوپیڈک سرجری میں دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کیا اور آج ان کے صاحبزادے سے ملکر بہت فخر محسوس کررہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے سندھ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا جن کی خصوصی دعوت پر انہوں نے اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اسکے علاوہ انہوں نے اے او کلینک کا بھی وزٹ کیا۔ ترنجیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں اسپورٹس اور سیاحت کا کلچر پروان چڑھے۔ سیاحت کے حوالے سے انہوں نے کہا پاکستان کے بے شمار مقامات ایسے ہیں جہاں کی خوبصورتی دنیا کے ممالک سے بھی ذیادہ حسین ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا کہ مجھے آج آپکی میزبانی کرکے بے حد خوشی ہورہی ہے، آپ نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کیا تھا جس پر میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویثرن ملک میں سیاحت کا فروغ ہے جس کے لیے انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دی ہیں وہ پاکستان کو سر سبز شاداب دیکھنا چاہتے ہیں۔ اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس خوبصورت گراؤنڈ کو میرے والد نے ذاتی طور پر بنایا ہے اور اب میں اور میرے بھائی ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اس اسٹیڈیم کی خوبصورتی بحال رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ہسپتال اے او کلینک کے بارے میں بھی ان کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے