Home / اہم خبریں / وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے پولیو ورکروں سمیت ملازمین کے معاوضے میں آئندہ سال سے پچاس فیصد اضافہ کی منظوری دیدی

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے پولیو ورکروں سمیت ملازمین کے معاوضے میں آئندہ سال سے پچاس فیصد اضافہ کی منظوری دیدی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے پولیو ورکروں سمیت ملازمین کے معاوضے میں آئندہ سال سے پچاس فیصد اضافہ کی منظوری دیدی ہے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آئندہ سال 2020 میں پولیو مہم میں حصہ لینے والے ورکرز کا معاوضہ 500 سے بڑھا کر 700 روپے، پولیو مہم کے ایریا انچارج، علاقہ انچارج، شہر و گاﺅں کے انچارج کے روزانہ معاوضے بھی پچاس فیصد اضافہ کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت نے بھی پولیو ورکروں کا معاوضہ ایک ہزار روپے کرنے کی سمری کی منظوری دیدی ہے اور حتمی منظوری کے لئے سمری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کردی ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد آئندہ سال سے پولیو ورکروں کے معاوضے میں اضافہ ہو جائیگا وزیر اعظم کی جانب سے نیشنل پروگرام انسداد پولیو کو آئندہ سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد کم تر ین سطح پر لانے کا ہدف دیا ہے پولیو مہم ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں شروع ہوگئی ہے پولیو کیسز کی تعداد اب تک 111 ہوگئی ہے جس کی روک تھام کے لئے خصوصی ہدایات بھی کی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے