Home / اہم خبریں / کراچی میونسپل کارپوریشن کی اورنگی ٹاؤن میں بڑی کاروائی 1100 کلو گرام مضرِ صحت گوشت قبضے میں لے لیا

کراچی میونسپل کارپوریشن کی اورنگی ٹاؤن میں بڑی کاروائی 1100 کلو گرام مضرِ صحت گوشت قبضے میں لے لیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کراچی میونسپل کارپوریشن نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی جان سے کھیلنے کے مذموم عمل کو ناکام بنا دیا۔ کراچی میونسپل کارپوریشن حکام کے چھاپے کے دوران اورنگی ٹاؤن کے مختلف مقامات پر واقع مذبحہ خانوں سے 1100 کلو گرام مضرِ صحت گوشت قبضے میں لیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران کراچی میونسپل کارپوریشن حکام نے 5 سے زائد مذابح خانوں کو سیل کر دیا۔ کراچی میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق ان مذبح خانوں سے مضرِ صحت گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں بھیجا جاتا تھا، جس کے کھانے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے