کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ناانصافی کرنے والے حکمران عوام کی تکالیف سے عاری ہیں صوبے بھر میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے سندھ حکومت سواء کرپشن کے کچھ نہیں کررہی ہے پیپلز پارٹی کو صرف اپنے ضمانتوں اور اسیر رہنماؤں کی فکر ہے سندھ بھر میں لوگ بیماریوں اور پیاس سے مر رہے ہیں مگر سندھ حکومت کی توجہ صرف مال بنانے پر مرکوز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس کراچی میں پارٹی ورکروں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی رکاوٹ وفاقی یا شہری حکومت کوئی کام شروع کرنا چاہتی ہے تو سندھ حکومت فورا اس میں اپنے حصہ لینے کے لیے چیخنا شروع ہوجاتی ہے سندھ کی عوام جانتی ہے کہ صوبے میں خوشحالی اور ترقی کے لیے پیپلز پارٹی سے جان چھڑانہ لازمی بن چکا ہے پیپلزپارٹی نے اپنے منشور میں کرپشن کو پہلے نمبر پر رکھا ہے اس لیے سندھ حکومت کے وزراء اپنے محکمے کی کارکردگی میں تو صفر ہیں مگر کرپشن میں سب سے آگے ہیں وفاقی حکومت سندھ کی ترقی کے لیے مختلف پیکیجز لارہی ہے اس سے سندھ کی عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا سندھ حکومت عوام کو اعداد و شمار کی ہیرا پھیری میں مصروف رکھ کر گمراہ کررہی ہے وزیراعظم پاکستان سندھ کے لوگوں کو ڈاکوں اور چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے سندھ کے لوگوں کی مدد کے لیے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا سندھ حکومت اب اٹھارویں ترمیم اور جمہوریت کا راگ آلاپنے کی بجاۓ بارہ سالوں میں سندھ کی عوام کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا حساب دے عمران خان کی حکومت میں کسی چور کو بھی عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔