Home / اہم خبریں / صحافیوں کو بھی صحت کارڈ کی سہولت میں شامل کیا جائے گا۔ پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

صحافیوں کو بھی صحت کارڈ کی سہولت میں شامل کیا جائے گا۔ پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: انعام باری) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ وزیراعلیٰ کا صحافیوں کے لئے صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کرتا ہوں۔ صحافیوں کو بھی صحت کارڈ کی سہولت میں شامل کیا جائے گا۔ پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کرتا ہوں۔ اصولی فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافیوں کے لئے کالونی بنائی جائے گی۔ آج ڈیرہ غازی خان کے صحافیوں کے لئے کالونی کا اعلان کرتا ہوں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان صحافی کالونی کے لئے اراضی کی نشاندہی کا کام جلد کریں۔ ہماری حکومت نے انتہائی مختصر عرصے میں فلاح عامہ کے بے شمار اقدامات کئے ہیں پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بے شمار منصوبے لے کر آئے ہیں۔ میں لاہور میں ڈیرہ غازی خان کا وکیل بن کر موجود ہوں۔ ایک برس میں صوبے میں 9 نئے ہسپتال شروع کئے ہیں ہسپتالوں میں 9 ہزار بستروں کا اضافہ کر رہے ہیں 28 برس بعد نئے ہسپتال بن رہے ہیں شعبہ صحت کے بجٹ میں 27 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ڈیرہ غازی خان میں شعبہ صحت کے حوالے سے 15 ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے عام آدمی کے مسائل سمجھتا ہوں اور انہیں حل کرتا ہوں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے