Home / اہم خبریں / عازمین عمرہ کو گیارہ لاکھ روپے کے عوض جعلی چیک دینے والے نوسرباز کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے گرفتارکرلیا

عازمین عمرہ کو گیارہ لاکھ روپے کے عوض جعلی چیک دینے والے نوسرباز کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے گرفتارکرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) عازمین عمرہ سے گیارہ لاکھ روپے کے عوض دھوکہ دہی سے انہیں جعلی چیک دینے کے الزام میں نوسر باز کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا، گلی سقلیگراں والی سٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی غلمان بابر نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم لیاقت حسین چغتائی سکنہ محلہ کاتریانوالہ نے اسے اور ان کے دیگر قریبی رشتہ داروں سے عمرے کی ادائیگی کے لئے 11 لاکھ 5 ہزار روپے وصول کرکے خرد برد کرلیے بعدازاں رقم کی واپسی کا تقاضہ کرنے پر اس نے ہمیں جعلی چیک تھما دیا جوکہ بینک میں رقم موجود نہ ہونے کے باعث باﺅنس ہوگیا، پولیس نے ملزم کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے