Home / اہم خبریں / وینسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں ماسٹرز ایڈمشن انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

وینسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں ماسٹرز ایڈمشن انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گومل یونیورسٹی میں ماسٹر کے مختلف شعبہ جات میں ایڈمشن کیلئے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی وینسم کالج میں منعقد ہوا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی طرف سے ماسٹر پروگرام کو بند کرنے کے باعث ایک ہزار طلبہ و طالبات نے ٹیسٹ میں حصہ لیا، اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود، ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق، پرنسپل وینسم کالج پروفیسر فتح اللہ سلیمانی خیل، اسسٹنٹ رجسٹرار گریجویٹ اسٹڈیز محمد عثمان سمیت ایڈمیشن سیکشن کا تمام عملہ بھی موجود تھا۔ٹیسٹ میں شفاعیت کو برقرار رکھنے کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد وینسم کالج کے سبزہ زار میں کیا گیا جہاں اساتذہ اور یونیورسٹی ملازمین نے ٹیسٹ پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دیئے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث طلبا کیلئے جنریٹرز کی سہولت بھی موجود تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کے تعاون سے تمام سیکیورٹی افسران نے بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے۔ جس پر طلبا کے ساتھ آنیوالے ان کے والدین اور رشتہ داروں نے گومل یونیورسٹی انتظامیہ کے کاموں کو سراہا اور تسلی کا اظہار کیا۔تمام طلبا مزید معلومات کے لئے گومل یونیورسٹی کی ویب سائیٹ اور ایڈمیشن آفس سے رابطہ میں رہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے