Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کے افسران پولیو مہم کی نگرانی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کے افسران پولیو مہم کی نگرانی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) انسداد پولیو مہم 16 تا 20 دسمبر 2019 ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں جاری ہے جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک، محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کے افسران پولیو مہم کی نگرانی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہے ہیں تاکہ ضلع ایبٹ آباد کے دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے بچوں تک بھی پولیو ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی صدارت میں پولیو ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں پولیو ٹیموں کی دن بھر کی کارکردگی کا جائزہ جبکہ اگلے دن کے حدف اور لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے