سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کے ہمراہ سمبڑیال میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں نے سرکاری محکموں اور پولیس کے متعلقہ شکایات ضلعی سربراہان کے روبرو پیش کی، مسائل اور شکایت کے ازالہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، ڈی سی اور ڈی پی او کا کھلی کچہری سے خطاب، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سمبڑیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں شہریوں نے مختلف سرکاری اور پولیس کے متعلق اپنی زبانی و تحریری شکایات متعلق پیش کی۔ ڈی سی اور ڈی پی او سمیت موقع پر موجود مختلف سرکاری محکموں کے اپنے محکموں کے بارے میں شکایات کے بارے میں سائلین کے سوالات کے جواب دیئے۔ ڈی سی نے کہا کہ کھلی کچہری میں سرکاری افسران نے اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کی جارہی ہے ضلع سیالکوٹ کے تمام آفسسز میں صبح 10سے دوپہر 12 بجے تک افسران شہریوں کے مسائل کی سماعت کیلئے موجود ہیں اوراب سائل کو اپنے مسائل کے حل کیلئے بار بار سرکاری دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔
![]()