مالاکنڈ (رپورٹ: حماد گل فاروقی) پلئی مالاکنڈ میں سوات ایکپریس وے پر مسافر فلائنگ کوچ حادثہ میں 2 افراد جان بحق، 12 افراد زخمی ہوگئے گاڑی تیمرگرہ سے راولپنڈی جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے پہاڑی علاقہ پلئی ظلم کوٹ کے قریب سوات ایکسپریس وے پر تیمرگرہ لوئر دیر سے راوپلنڈی جانیوالی مسافر کوچ حادثہ کا شکار ہوگئی مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع ہی پرجانبحق جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی مالاکنڈ لیویز کے دستے اور الخدمت رضاکارجائے حادثہ پہنچ گئے اور زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ لیویز کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں دو نوجوان خلیل احمد ساکن ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان اور عرفان اللہ ساکن ثمر باغ ضلع دیر موقع پر جان بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
![]()