ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) صوبائی حکومت کی پابندی کے باوجود تھانہ سٹی کی حددود میں پتنگ و قاتل ڈور کی فروخت کھلے عام جاری، ضلعی انتظامیہ و ایس ایچ او سٹی سے فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حددود میں ایک مرتبہ پھر پتنگ بازی کا کاروبا ر عروج پر پہنچ گیا ہے، شہر بھر میں پتنگ بازی کی وجہ سے والدین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں، پتنگ اور دھاتی ڈور کا خونی کاروبار کرنے والے پولیس کی ناک کے نیچے اپنا خطرناک کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے فوری طور پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()