تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل اسکولز نے چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا، 300 پاکستانی طلبا متاثر

ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل اسکولز نے چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا، 300 پاکستانی طلبا متاثر

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) 8 چینی میڈیکل یونیورسٹیاں بلیک لسٹ، 300 پاکستانی طلبا متاثر، ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل اسکولز نے چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان سے ڈاکٹر بننے کیلئے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے 300 سے زائد طلبا اس سے متاثر ہوئے ہیں، ان طلبا نے اب تک لاکھوں روپے فیسوں کی مد میں ادا کر دئیے ہیں۔ حالیہ سال بھی 45 طلبا کو میڈیکل کی تعلیم کیلئے چین بھجوایا گیا، جن یونیورسٹیوں اور کالجز کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں بیجنگ یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن، جیانگ کالج آف ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن، ہلیو نگیانگ یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن، لیانگ یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن، شنگھائی یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن، شانزی کالج آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن ودیگر شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے