Home / اہم خبریں / پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتی سرگرمیاں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتی سرگرمیاں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے روپے کی قدر میں بہتری آنے سے برآمدات میں اضافہ مزید بہتر ہوگیا ہے گزشتہ دنوں جاری کردہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے کی گئیں پاکستان میں اس 5 ماہ کے دوران 85 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 47 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق ماضی میں ایسی مثال نہیں دیکھی جاسکتی حکومت کا تجارتی خسارے پر قابو پانا بڑی کامیابی ہے ملک کی معاشی بحالی سے متعلق رکن سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارے میں 33 فیصد کمی سے ملکی معیشت مستحکم اور زرمبادلہ ذخایر میں بھی اضافہ ہوگا دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے