Home / اہم خبریں / ویتنام اور پاکستان کے مابین تجارتی حجم میں اضافے کے روشن امکانات ہیں، کمرشل قونصلر کی سربراہی میں 15 سے زائد ویتنامی کمپنیوں کا دورہ کاٹی۔ اکرام راجپوت

ویتنام اور پاکستان کے مابین تجارتی حجم میں اضافے کے روشن امکانات ہیں، کمرشل قونصلر کی سربراہی میں 15 سے زائد ویتنامی کمپنیوں کا دورہ کاٹی۔ اکرام راجپوت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سینیئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا ہے کہ ویتنام اور پاکستان کے مابین متعدد شعبوں میں تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے روشن امکانات ہیں۔ فارما، لیدر، ٹیکسٹائل، سیاحت اور سی فوڈ سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کا حجم کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ویتنام کے کمرشل قونصلر ہانگ ٹین کی سربراہی میں 15 سے زائد ویتنامی کمپنیوں کے نمائندگان پر مشتمل تجارتی وفد کی کاٹی آمد پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر ٹریڈ ڈیلوپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) گلزار فیروز، ویتنام ٹریڈ مشن کے مشیر غضنفر علی خان، سابق صدر کاٹی احتشام الدین اور نائب صدر سید واجد حسین نے وفد کا خیر مقدم کیا۔ محمد اکرام راجپوت کا کہنا تھا کہ ویتنام اور پاکستان کے مابین تجارتی حجم میں اضافے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے بزنس ٹو بزنس ریلیشنز کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ویتنامی کمپنیوں کے نمائندگان کو کورنگی صنعتی علاقے کہ معاشی اہمیت اور پیداواری صلاحیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فارما سیوٹکل، لیدر، ٹیکسٹائل، سی فوڈ اور سیاحت جیسے شعبوں میں جوائنٹ وینچرز کے لیے ویتنامی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقعے پر ویتنام کے کمرشل قونصلر ہانگ ٹین نے کہا کہ ویتنام سے سیاح اور سرمایہ کار پاکستان آنا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی نے ہمیشہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فارما، سی فوڈ اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کے مابین تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ گلزار فیروز کا کہنا تھا کہ ویتنام میں شو میکنگ کی پیدواری صلاحیت غیر معمولی ہے ہم چاہتے ہیں کہ وہاں کی کمپنیاں پاکستان سے براہ راست چمڑے کی خریداری کریں۔ غضنفر علی خان نے وفد میں شامل کمپنیوں کے نمائندگان کا تعارف کروایا اور بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ویتنامی وفد کا دورہ کاٹی دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ بعدازاں کاٹی کی جانب سے ویتنامی کمپنیوں کے نمائندوں اور پاکستانی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے مابین بی ٹی بی میٹنگز کا بھی انعقاد کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے