Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں دکانوں کے آگے پتھارے داروں کی موجودگی، خریداروں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی، موٹر سائیکلیں و سامان لادنے والی سواری نے مزید مشکلات بڑھا دیں

ٹنڈو آدم میں دکانوں کے آگے پتھارے داروں کی موجودگی، خریداروں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی، موٹر سائیکلیں و سامان لادنے والی سواری نے مزید مشکلات بڑھا دیں

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) دکانوں کے آگے پتھارے داروں کی موجودگی خریداروں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی، موٹر سائیکلیں و سامان لادنے والی سواری نے مزید مشکلات بڑھا دیں۔ دوکانداروں نے گلیاں تنگ کردیں، بازار میں موٹرسائیکل کے داخلے سے پیدل چلنا محال، انتظامیہ خانہ پری تک محدود قدرتی حادثات کی صورت میں بڑے نقصان کا اندیشہ سماجی حلقوں کا فوری نوٹیس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے شاہی بازار، بمبئی بازار، صرافہ بازار، کلاتھ و شوز مارکیٹ کے دکانداروں نے دکان کے آگے پتھارے داروں کو کرایہ پر کھڑا کیا ہوا ہے جن سے مبینہ طور پر 300 سے 400 روزانہ کی بنیاد پر لیے جاتے ہیں جس کے سبب خریداری کی غرض سے آنے والی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سماجی حلقوں فاروق انصاری، سعید پٹھان، زاہد صوفی و دیگر کے مطابق بازاروں میں خریداری کے اوقات میں موٹر سائیکلوں اور سامان لادنے والی سواری کے سبب خریداروں کو شدید مشکلات کے دہراۓ سے گزرنا پڑتا ہے اور شدید رش کے باعث پردہ دار خواتین شدید ذہنی کیفت کا شکار رہتی ہیں انہوں نے بتایا کہ دکانداروں نے اپنے مفادات کی خاطر دکانوں کے آگے پتھارے دار کھڑے کیے ہوئے ہیں جو سراسر غیر قانونی و غیر اخلاقی جرم ہے انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کے افراد بازاروں میں صرف خانہ پوری کرتے دیکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بازاروں کی تنگ گلیوں میں خدانخواستہ کوئی قدرتی حادثہ ہوگیا تو خریداروں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑے گا انہوں نے ڈی سی سانگھڑ، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اور ڈی ایس پی ٹنڈو آدم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری پور مزکورہ بازار میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے