Home / اہم خبریں / مانسہرہ کے علاقے تناول کا واحد ہسپتال آر ایچ سی لساں نواب ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کی سہولیات سے محروم۔ انتظامیہ کو کئی مرتبہ درخواست دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اہل علاقہ

مانسہرہ کے علاقے تناول کا واحد ہسپتال آر ایچ سی لساں نواب ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کی سہولیات سے محروم۔ انتظامیہ کو کئی مرتبہ درخواست دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اہل علاقہ

مانسہرہ (بیورو رپورٹ) تناول کا واحد ہسپتال آر ایچ سی لساں نواب ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کی سہولیات سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی ہسپتال لساں نواب پر تناول کی 4 یوسیز کی عوام کی صحت کا انحصار ہوتا ہے جن میں یونین کونسل لساں نواب، یونین کونسل ساون میرا، یونین کونسل لدڑ منگ، یونین کونسل بیڑ، اور یونین کونسل درہ شنائیہ کے غریب عوام شامل ہیں مگر عرصہ دراز سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع مانسہرہ کی طرف سے آر ایچ سی لساں نواب کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جوکہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار یہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع مانسہرہ کے نوٹس میں لاچکے ہیں کہ ہمیں لیڈی ڈاکٹرزاور ڈاکٹرز کی سہولیات دی جائے مگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شرافت کی زبان کو نہیں سمجھتے ہیں اب ہمیں مجبور کیا جارہا ہے ہے کہ ہم دربند کیطرح آر ایچ سی لساں نواب کو مویشی منڈی بنائیں مگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع مانسہرہ کو یہ بات یاد رکھنی چاہئےکہ وہ جو تنخواہ لے رہے ہیں وہ عوام کے ٹیکسز سے لے رہے ہیں اور اگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع مانسہرہ نے ایک ھفتہ کے اندر آر ایچ سی لساں نواب میں لیڈی ڈاکٹرز اور ڈاکٹرز کے آرڈر نہیں کرائے تو ہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا گھیراؤ کریں گے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو مویشی منڈی بنانے کا آپشن بھی ہمارے پاس موجود ہے عوامی حلقوں کا اسرار ہے کہ آر ایچ سی لساں نواب کے سابق میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر عامر یا ڈاکٹر عبداللہ اور انکی اہلیہ کو آر ایچ سی لساں نواب میں دوبارہ تعینات کیا جائے جنکی خدمات اور سروس کے لوگ متعرف ہیں ہم وزیر صحت خیبر پختونخوا سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے صحت کے مسائل پر ازخود نوٹس لیں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ کسی مافیاز کے دباؤ میں آئے بغیر بلا تفریق عوام کو صحت کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے