Home / اہم خبریں / سی بی اے یونین انتخابات میں زبیر احمد خان گروپ کی تاریخ ساز فتح و کامیابی ہمارے اوپر بے پناہ اعتماد کا مظہر ہے۔ نومنتخب مرکزی عہدیداران سوئی ناردرن گیس ایمپلائز یونین

سی بی اے یونین انتخابات میں زبیر احمد خان گروپ کی تاریخ ساز فتح و کامیابی ہمارے اوپر بے پناہ اعتماد کا مظہر ہے۔ نومنتخب مرکزی عہدیداران سوئی ناردرن گیس ایمپلائز یونین

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) سی بی اے یونین انتخابات میں زبیر احمد خان گروپ کی تاریخ ساز فتح و کامیابی ہمارے اوپر بے پناہ اعتماد کا مظہر ہے۔ غیور و باشعور ایمپلائز کی محبتیں ہم پر قرض ہیں ہم ان کیلئے بہترین معاشی پیکیج ودیگر مراعات منظور کرائیں گے۔ پروموشن پالیسی بلڈریشن بھرتی حج پالیسی میں بہتری لانا وعزت نفس کی بحالی ہماری اولین ترجیحات ہونگی۔ ادارہ کی کامیابی کیلئے دن رات محنت و لگن سے کام کریں گے۔ یو ایف جی کو کنٹرول کیا جائے گا کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی۔ آپ لوگ اپنے فرائض ایمان داری فرض شناسی وجذبہ حب الوطنی سے سرانجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل سوئی گیس ڈی آفس میں جشن فتح کی تقریب سے سوئی ناردرن گیس ایمپلائز یونین کے نومنتخب مرکزی عہدیداران نائب صدر جام خالد محمود، ڈپٹی سیکرٹری فنانس حاجی ارشد امین خان آفریدی، اشفاق خان راجپوت، چیئرمین ملک حسنین ضیاء، انجینئرارشاد جمال خان، محمد تنویر خان علمدار حسین بھٹی، ملک محمد سلیم راشد فرید خان نے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 دسمبر سے سوئی ناردرن گیس کمپنی میں یونین انتخابات میں زبیر احمد خان کے صدر منتخب ہونے سے مزدور راج کا آغاز ہوچکا ہے اور ایک نئی صبح طلوع ہوئی ہے جس میں خوف و ہراس کا خاتمہ ہوچکا ہے اب کوئی بھی چارج شیٹ اور نہ ہی ڈاؤن گریڈ ہوگا۔ مزدور کی عزت نفس کسی کو بھی مجروح نہیں کرنے دی جائے گی بہترین معاشی و مالیاتی پیکیج و معاشی مراعات منظور کرائیں گے چور دروازے سے کسی مخالف کو گھسنے نہیں دیا جائے گا مخلص ساتھی وورکرز ہمارا سرمایہ ہیں جن کی ہم دل و جان سے قدر کرتے ہیں انہوں نے کہا صدر زبیر احمد خان سی سی ممبرز و چیئرمینز کی مشاورت سے ٹی و ڈی کے متفقہ برانچ جوائنٹ برانچ سیکرٹریز و دیگر عہدیداران کی منظوری دی جائے گی۔ اس موقع پر مختار حسین جعفری، لالہ قاسم خان، ملک خادم حسین، ایم شہباز خان، ملک منیر احمد، ملازم حسین خان رند، ملک عصمت اللہ، راؤ تنزیل احمد، فتح اللہ نیازی، حاجی محمد اکرم میاں، محمد منیر قمر، علمدار حسین بھٹی، محمد جاوید قریشی سمیت دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے