میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا، کوٹ میرس میں ایڈز کا نیا کیس سامنے آگیا دو تین ماہ میں پانچ ایڈز کے مریض سامنے آگئے- کوٹ میرس گاؤں میں 50 سالہ ریشم کو دوران بلڈ انویسٹیگیشن ایڈز کا مرض سامنے آیا- سول اسپتال میرپورخاص کے سینئر پیتھالوجسٹ ڈاکٹر حبیب نے گاؤں میر کی لانڈھی میں ایڈز جیسے مرض میں مبتلا مریض ریشم کے بیوی بچوں سمیت 60 سے زائد بچوں خواتین اور مرد حضرات کے بلڈ سیمپل لیئے- اسٹیشن چوک میرپورخاص کے مسافر خانے کے ملازم، ایک خواجہ سرا، کوری گوٹھ جے چنگچی ڈرائیور اور گاؤں حسین بخش مری کے زمیدار میں ایڈز جے وائرس پازیٹیو آئے- منشیات کا استعمال، بد احتیاتی، غلط تعلقات سے ایڈز میں اضافہ ہورہا ہے-ایڈز کا مرض اگر اوائل مرحلے میں ہو تو وہ قابل علاج ہے- لوگوں سے اپیل ہے احتیاط کے ساتھ اپنا بلڈ ٹیسٹ کروائیں تاکہ علاج شروع کرکے زندگی بچائی جائے- پیتھالوجسٹ ڈاکٹر حبیب میمن
![]()