Home / اہم خبریں / کراچی کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔ سردیوں کے آغاز سے ہی شہر کے مختلف علاقے گیس سے محروم ہوگئے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔ سردیوں کے آغاز سے ہی شہر کے مختلف علاقے گیس سے محروم ہوگئے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کراچی میں بڑھتے ہوئے گیس بحران سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔ سردیوں کے آغاز سے ہی شہر کے مختلف علاقے گیس سے محروم ہوگئے۔ کراچی کے علاقے بفرزون، شادمان ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد کے اطراف علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے۔ سوئی گیس کے کم پریشر اور بدترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کیا جارہا ہے۔ گیس کے بحران کی وجہ سے شہر کے مختلف صنعتی علاقے بھی متاثر ہو رہے ہیں اور صنعتی عمل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ شہریوں کے لیے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے عوام کو حکومت سے بددل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ سوئی گیس افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے