Home / اہم خبریں / کرسمس کی آمد کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام چرچز کی سیکورٹی کے لئے انتہائی سخت اور فول پروف سیکورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایات

کرسمس کی آمد کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام چرچز کی سیکورٹی کے لئے انتہائی سخت اور فول پروف سیکورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایات

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کرسمس کی آمد، چرچز کے لئے سیکورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت، کرسمس کی آمد کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام چرچز کی سیکورٹی کے لئے انتہائی سخت اور فول پروف سیکورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2013 کو کوہاٹی چرچ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں ایک سو سے زائد جانیں ضائع ہوئی تھیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چرچز کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، کرسمس کے موقع پر تمام چرچز میں مین کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے جائیں گے جبکہ کرسمس سے دو روز قبل پولیس کی اہم نفری بھی تعینات رہے گی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے چرچز کی سیکیورٹی کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں تاکہ کرسمس کی آمد سے قبل اسے نافذ العمل کیا جائے۔ واضح رہے کہ 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مسیحی برادری اپنے مذہبی روایت اور احترام کے ساتھ منائیں گے۔ حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کے ملازمین کو تنخواہیں بھی قبل از وقت دی جائیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے