Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ہینڈ گرنیڈ اور آئی ای ڈی دیسی ساختہ بم تیار کرنے کا سامان، سیکورٹی اداروں کی وردی سمیت دیگر سامان برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ہینڈ گرنیڈ اور آئی ای ڈی دیسی ساختہ بم تیار کرنے کا سامان، سیکورٹی اداروں کی وردی سمیت دیگر سامان برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ہینڈ گرنیڈ اور آئی ای ڈی دیسی ساختہ بم تیار کرنے کا سامان، سیکورٹی اداروں کی وردی سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، یونیورسٹی پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں واقع علاقہ سمیع آباد کاروائی کے دوران زیر تعمیر پلاٹ سے تین دستی بم ، پرائما کارڈ، خالی ڈرم سیکورٹی اداروں کی وردیاں برآمد کرلیں۔ پولیس ڈسپوزل اسٹاف ڈیرہ اسماعیل خان کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور عنایت اللہ ٹائیگر کی قیادت میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے برآمد شدہ دستی بم اور دیگر سامان ناکارہ بنا دئیے ہیں۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے