Home / اہم خبریں / یہ ملک جتنا ہمارا ہے اتنا ہی خصوصی افراد کا بھی ہے۔ تمام وفاقی اور صوبائی بلدیاتی اداروں میں اسپشل افراد کے لیے ملازمتوں کے کوٹہ پر مکمل عمل کیا جائے۔ چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال

یہ ملک جتنا ہمارا ہے اتنا ہی خصوصی افراد کا بھی ہے۔ تمام وفاقی اور صوبائی بلدیاتی اداروں میں اسپشل افراد کے لیے ملازمتوں کے کوٹہ پر مکمل عمل کیا جائے۔ چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا ہے کہ یہ ملک جتنا ہمارا ہے اتنا ہی خصوصی افراد کا بھی ہے۔ تمام وفاقی اور صوبائی بلدیاتی اداروں میں اسپشل افراد کے لیے ملازمتوں کے کوٹہ پر مکمل عمل کیا جائے۔ کھیل کے میدان میں اسپشل افراد کی بھرپور کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسپشل اولمپک پاکستانی کھلاڑی پورے ملک و قوم کا فخر ہیں۔ کھیل کے میدان میں بھی اسپشل افراد دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ تھوڑی سی توجہ اسپشل افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنا سکتی ہے۔ تمام وفاقی اور صوبائی بلدیاتی ادارے اسپشل افراد کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔ وفاقی صوبائی اور بلدیاتی اداروں میں کام سے آنے والے اسپشل افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ 1۔ صحت کارڈ کا سسٹم کراچی میں سروس میسر ہی نہیں ہے۔ 2۔ ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لئے معملات کو آسان کیا جائے۔ بہتر ہے ون ونڈو آپریشن کیے جایئں۔ 3۔ ہوائی سفر کے لئے پی آئی اے کے ٹکٹس کے لئے آسانی کروائی جایئں۔ 4۔ مساجد اور پبلک مقامات میں اور سندھ سروس ہسپتال میں ریمپس کا بندوبست کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے