Home / اہم خبریں / بغیر لیٹر کے گاڑی نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر تورغر کے احکامات پر ٹی ایم او اور عملے کو زد کوب کیا گیا۔ ذرائع

بغیر لیٹر کے گاڑی نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر تورغر کے احکامات پر ٹی ایم او اور عملے کو زد کوب کیا گیا۔ ذرائع

تورغر (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر لیوز فورس نے تحصیل کنڈر حسن زئی کے ٹی ایم او سمیت تمام ملازمین کو گھسیٹا اور مارپیٹ کی۔ دن دیہاڑے ٹی ایم اے آفس کنڈر میں ٹی ایم او اپنے اسٹاف کے ہمراہ موجود تھے کہ اچانک تورغر لیویز کے جوان آفس میں داخل ہوئے اور ٹی ایم او سمیت تمام ملازمین کو مارنا شروع کردیا اور رائفلوں سے تمام ملازمین کو مارا اور ٹی ایم او کو گھسیٹ کر ڈپٹی کمشنر کو پیش کیا جس کی وجہ سے ٹی ایم او مرتضیٰ زخمی ہوئے ٹی ایم او آفس کے زرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے گاڑی کے لیے لیویز اہلکار بھیجے اور بغیر قانونی لیٹر کے گاڑی مانگ رہے تھے کیونکہ گاڑی پراپرٹی ٹی ایم اے کنڈر کی ہے ٹی ایم او نے کہا کہ قانونی طریقے سے گاڑی لے جائیں ویسے میں نہیں دے سکتا کیوں کہ گاڑی کی تمام تر زمہ داری میری ہے گاڑی سرکاری ہے اور سرکاری کام تمام قانونی طریقے سے کئے جاتے ہیں۔ لیویز اہلکاروں نے رائفلوں سے تمام ملازمین کی مار پیٹ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تورغر لیویز کے صوبیدار گل فراز کے قیادت میں لیویز کی ٹیم بھیجی تھی جس میں ڈپٹی کمشنر کے پی اے فیصل اور سینئر کلرک نثار بھی موجود تھے انہوں نے بغیر کسی بات کے تمام اسٹاف کو مار پیٹ کر ٹی ایم او کو ساتھ لے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے