Home / اہم خبریں / نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیف پیٹرن کی قیادت میں پی ٹی سی ایل ورکرز یونین کے وفد نے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان واحد محمود سے ملاقات کی

نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیف پیٹرن کی قیادت میں پی ٹی سی ایل ورکرز یونین کے وفد نے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان واحد محمود سے ملاقات کی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیف پیٹرن سمیع اللہ خان کی قیادت میں پی ٹی سی ایل ورکرز یونین کے وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ واحد محمود سے ملاقات کی۔ وفد میں عطاءالرحمن، امتیاز احمد، عابد حسین، جمشید اور وحید الحسن شامل تھے۔ وفد نے نو تعینات ڈی پی او کو خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ہار پہنائے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا کہ عوام کو جرائم پر قابو پانے اور تھانوں میں بہتر ماحول نظر آۓ گا۔ عوام بھی مسائل کے حل میں پولیس کے دست و بازو بنیں کیونکہ عوام کی مدد کے بغیر مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے خوف خدا کے جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دینگے، منشیات ، جواء اور سود خوری کے معاملات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سود خوروں کو ہتھکڑیاں لگا کر انصاف کے کٹہرے میں لائینگے، کارکن کسی بھی ادارے میں ریڑھ ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے