کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ یونین کونسل 15 کنزالایمان مسجد والی گلی اور اس کے اطراف میں اسپیڈ بریکر اور پیج ورک کا ترقیاتی کام کیا گیا جوکہ علاقہ مکینوں کا درینہ مسئلہ حل طلب تھا۔ یہاں اسپیڈ بریکر کے نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز روڈ حادثات ہوتے تھے جوکہ اہل محلہ کے لیے مسئلہ بنے ہوئے تھے۔ اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایسٹ یونین کونسل 15 کے وائس چیئرمین عمر کریم فاروق نے اس مسئلے کا نوٹس لیا اور اسپیڈ بریکر اور پیچ ورک کا کام کروا کر علاقہ مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایسٹ یونین کونسل 15 کے وائس چیئرمین عمر کریم فاروق، ڈسٹرکٹ کونسلر مہک باجی، یونین کونسلر عابدہ فضل باجی، ٹاؤن ممبر فرخ ملک، یونین کونسل آرگنائز خالد عمر، جوائنٹ آرگنائزر اختر حسین، نعیم علی ارشد ، اور انجئیر سلیم فاروقی بھی موقع پر موجود تھے۔
![]()