تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ قیمتی گاڑیوں میں میں تین عدد ٹویوٹا کرولا پریوس ماڈل، ایک عدد ٹویوٹا کرولا جی ایل آئی ماڈل، ایک عدد ٹویوٹا کرولا فیلڈر ماڈل اور ایک عدد مرسیڈیز شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ کی روک تھام اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ڈیرہ پولیس نے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر کی مختلف علاقوں میں چھاپوں کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین کی نگرانی میں ایس ایچ او صدر عابد اقبال، ایس ایچ او سٹی انیس الحسن نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ صدر کی حدود پشہ پل میں چھاپے کے دوران ملزم رسول خان کے مکان میں ایک عدد موٹر کار نمبر ڈبلیو – 28 اسلام آباد، برنگ سفید، ایک عدد موٹر کار نمبر ڈبلیو – 028، برنگ سفید ، ایک عدد موٹر کار نمبر بی ایکس – 356، برنگ سفید ، ایک عدد موٹر کار نمبر وی ٹی – 236، برنگ سفید اور ایک عدد موٹر کار نمبر ڈبلیو بی – 291، برنگ سفید موجود پائی گئیں جن کے متعلق ملزم کوئی قانونی دستاویزات پیش نہ کر سکا اوران تمام پانچوں گاڑیوں کو نان کسٹم پیڈ بتایا جبکہ ایک عدد موٹر کار نمبر یل ڈبلیو بی – 0053 مرسڈیز کے کاغذات کی رجسٹریشن بک کی فوٹو کاپی پیش کی گئی جس کو ویریفکیشن کے لئے قبضہ پولیس کیا گیا ہے جبکہ دیگر تین گاڑیاں قبضہ میں لے کر انہیں تھانہ میں لایا گیا جہاں کاغذی کاروائی مکمل ہونے پر انہیں کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے