تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سرکاری محکموں میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی کرپشن کی روک تھام کے لئے عوام انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں، عوام کے تعاون کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمید اللہ خٹک

سرکاری محکموں میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی کرپشن کی روک تھام کے لئے عوام انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں، عوام کے تعاون کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمید اللہ خٹک

ٹانک (رپورٹ: گوہر غنچہ) سرکاری محکموں میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی کرپشن کی روک تھام کے لئے عوام انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں عوام کے تعاون کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمید اللہ خٹک نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر افسر خان محسود کی قیادت میں ان سے اپنے افس میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آئی ایس ایف کے صوبائی جی ایس سجیل عمر برکی، آصف محسود، محمود خان محسود، بلال درویش و علاؤالدین محسود، ناول خان دیگر بھی موجود تھے ڈی سی کا کہنا تھا کہ انکے چارج سمبھالنے کے بعد تمام محکموں کے افسران کو اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دہی کا سختی سے پابند بنا دیا گیا ہے اور علاقے میں سرکاری محکمے خصوصا صحت اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے انتظامیہ کے افسران وقتا فوقتا دورے کرتے ہیں اور وہاں جاکر عوامی مسائل سے بھی اگاہی حاصل کی جاتی ہے اس سے قبل وفد نے ڈپٹی کمشنر کو عوامی مسائل سمیت محکمہ زراعت میں ہونیوالی بے قاعدگیوں سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے محکمہ زراعت میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لئے انکوائری کرانے اور انکے جائز تحفظات دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے