Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں گھر میں کھانا پکانے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال میرپورخاص میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے حیدرآباد ریفر کردیا گیا

میرپورخاص میں گھر میں کھانا پکانے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال میرپورخاص میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے حیدرآباد ریفر کردیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں گھر میں کھانا پکانے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال میرپورخاص میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔ جمنا داس کالونی کی رہائشی خاتون آمنہ اور اسکا شوہر عبدالغفور گیس کا سلنڈر پھٹنے سے جلھس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، برن وارڈ نا ہونے کے باعث زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد ریفر کردیا گیا۔ اس حوالے سے زخمی کے بھانجے نے بتایا کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث استعمال کرنے کے لیے سلنڈر لائے تھے جو آج کھانا پکانے کے دوران شدید دھماکے سے پھٹ گیا اور ماموں اور مومانی زخمی ہوگئے، یاد رہے کہ میرپورخاص سندھ کا چوتھا بڑا شہر ہونے کے باوجود سول ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے