Home / اہم خبریں / جوہی کے علاقے میں کارو کاری کے نام پر بچی کے قتل کے شواہد نہیں ملے، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سعید غنی

جوہی کے علاقے میں کارو کاری کے نام پر بچی کے قتل کے شواہد نہیں ملے، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سعید غنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ڈسٹرکٹ دادو کے علاقے جوہی کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر پیش آنے والے کارو کاری کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ واقعے میں مبینہ قتل کی گئی 11 سالہ بچی کے والد اور اس کا جنازہ پڑھانے والے امام کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کارو کاری کے کسی واقعے کے شواہد نہیں ملے ہیں اور نہ ہی کسی جرگہ یا بچی کو سنگسار کئے جانے سے متعلق کوئی شواہد نہیں مل پائے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ بچی کے والد کے بیان کے مطابق بچی پہاڑی جگہ سے گرنے کے بعد پتھر لگنے سے جاں بحق ہوئی۔ سعید غنی نے کہا کہ اگر کسی کے پاس جرگہ سے متعلق کوئی شواہد ہیں ہے تو وہ حکومت سندھ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ قبر کشائی کے متعلق عدالت کے احکامات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس نے علاقے کے سیشن جج کو میڈیکل افسر اور عدالت کا متعلقہ عملہ تعنیات کرنے کے لئے درخواست کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات مکمل ہونے تک آرام سے نہیں بیٹھے گی۔ اس سلسلے میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ سے رابطہ کر کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کا تعلق کھیر تھر کے علاقے سے ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ سندھ حکومت کو یہ مکمل اختیار ہے کہ صوبے میں جس بھی قسم کا بلدیاتی نظام نافذ کرنا چاہتی ہے وہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت چاہے تو پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اپنی مرضی کا بلدیاتی نظام نافذ کرنا چاہتی ہے کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت چاہے تو پنجاب اور کے پی کے میں اپنی مرضی کا بلدیاتی نظام لے آئے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت نے ایم کیو ایم کے ممبران صوبائی اسمبلی کے ساتھ اسمبلی میں وہ سلوک نہیں کیا جو پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی صوبائی اسمبلی کے ممبران کے ساتھ رواں رکھا ہے۔ایم کیو ایم کی طرز سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جس کسی بھی حکومت کی اتحادی ہوتی ہے وہ چاہتی ہے کہ وہ حکومت ہمیشہ مسائل میں گھری رہے۔ تاکہ اس کے معاملات چلتے رہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے