کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے چھ اضلاح میں مہم جاری رہیں گی کراچی ڈویژن کے جنرل سکر یٹری ناصرالدین محمود کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل میاں نوازشریف کے اس نعرے میں ہے ووٹ کو عزت دو گے مسائل حل ہوجائیں گے مسلم لیگ ن ضلع سینٹرل کےعلاقے ناظم آباد نمبر ایک اور حلقہ 128 میں ڈینگی مچھر کے خلاف اسپرے مہم کی افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نائب صدر علی اکبر گجر کا کہنا تھا کہ کراچی کے چھ اضلاح میں اسپرے جاری رکھا جائے گا میاں نواشریف کا پیغام ہے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اس وقت حکومت نہیں ہے مچھر اور کتوں سے نجات عوام کو دلانا حکومتوں کا کام ہوتا ہے مسلم لیگ ن کے کارکن ڈینگی مچھر کے غلاف مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصرالدین محمود کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے نعرے ووٹ کو عزت دو میں ہی تمام مسائل کا حل ہے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں سیاسی کارکنوں کو عوام کے لیے نکلنا ہوگا ڈینگی کے خلاف مہم حلقہ 128 کے بعد 127 پھر پورے ضلع سینٹرل میں کی جائے گی، مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صدر منور رضا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی اس نے عوام کی خدمت جاری رکھی ہے اب جب بھی حکومت ڈینگی مچھر سے عوام کو نجات دلائے گے مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈینگی مچھر کے خلاف اسپر ے چاولہ مارکیٹ۔ گول مارکیٹ، جلال آباد۔ ناظم آباد نمبر ایک۔ پاپوش نگر، جہانگیر آباد۔ جمہوریہ کالونی بڑا میدان۔چھوٹا میدان، ناظم آباد نمبر دو، کشمیر کالونی میں اسپرے کیا گیا مہم حلقہ 127 اور سینٹرل کے مختلف علاقوں میں جاری رہے گی۔
![]()